منشیات کیخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی پر عمل جاری:کرنل ذاکر

منشیات کیخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی پر عمل جاری:کرنل ذاکر

نوجوان نسل کو اس مہلک ناسور سے محفوظ بنانا ان کی اولین ترجیح ہے

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس فیصل آباد ڈویژن کرنل ذاکر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جاری جنگ میں زیرو ٹولرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور نوجوان نسل کو اس مہلک ناسور سے محفوظ بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔کرنل ذاکر خان نے بتایا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کا انحصار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے ، اور اگر یہ منشیات کی لعنت میں مبتلا ہو جائے تو معاشرہ اخلاقی اور سماجی زوال کا شکار ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں حالیہ برسوں میں منشیات فروشی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی تھی۔

لیکن کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے مربوط حکمت عملی کے تحت ڈویژن بھر میں منشیات فروش عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید انٹیلی جنس شیئرنگ، مربوط گراؤنڈ آپریشنز اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے منشیات کی سپلائی چین کو نشانہ بنایا گیا اور بڑے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے عوام، والدین اور میڈیا سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں