ایل پی جی ،کھلے پٹرول کی غیرقانونی فروخت ، متعدد دکانیں سیل
184 دکانوں کا سامان قبضے میں لے لیا، 5 دکانداروں کے خلاف چالان
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم نے ایل پی جی ریفلنگ کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 246 ایل پی جی ریفلنگ شاپس کو سیل جبکہ 184 دکانوں کا سامان قبضے میں لے لیا۔اسی طرح 3 ایل پی جی دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 5 دکانداروں کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروائے گئے ۔کھلے پٹرول کی غیرقانونی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 41 پٹرول شاپس کو سیل، 17 غیرقانونی پٹرول پمپس کو سربمہر اور 2 پٹرول پمپس/اسٹیشنز کو قبضے میں لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیرقانونی کاروبار کے خاتمے کے لیے کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔