محکمہ زراعت کی اگیتی کپاس کی کاشت کی آگاہی مہم جاری
کاشتکاروں کو ٹرپل جین والی اقسام کے استعمال اور بوائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چنیوٹ میں محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے اگیتی کپاس کی کاشت کی مہم جاری ہے ۔ کاشتکاروں کو ٹرپل جین اقسام اور بہترین موسم میں بوائی کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔چنیوٹ محکمہ زراعت توسیع کا کہنا ہے کہ اگیتی کپاس لگانے کے حوالے سے کاشتکاروں میں آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور موجودہ موسم اور درجہ حرارت اگیتی کپاس کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چنیوٹ ڈاکٹر شہبا احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ تحصیل بھوآنہ میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام اگیتی کپاس کی کاشت کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم جاری ہے۔
ڈاکٹر شہبا احمد نے مزید کہا کہ اس وقت اگیتی کپاس کی کاشت باقی تمام فصلوں کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش ہے ۔ کاشتکاروں کو ٹرپل جین والی اقسام کے استعمال اور بوائی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگیتی کپاس کے لیے حالیہ درجہ حرارت اور موسم بہترین ہیں، اور یہ فصل رقبہ جات جیسے کینولہ، رایا اور کماد کی فصل کے بعد خالی پڑے علاقوں میں فوری طور پر کاشت کی جائے ۔