ڈپٹی کمشنر علی اکبر کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ سہولیات کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر علی اکبر کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ سہولیات کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج بحالی منصوبہ اور سڑکوں کی تعمیر کو مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے ، تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔ڈپٹی کمشنر نے نگہبان رمضان بازار، سیٹلائٹ ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش اور طبی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں