بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والاشہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو قانون کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔