بجلی چوری، دو افراد کو قابو کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے دو افراد کو قابو کر لیا گیا۔ تھانہ صدر کے علاقے میں فیسکو ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران دو افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر ٹیمپر کر کے بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جن کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔