گیس ری فلنگ پر 3ددکانیں سیل ،سامان ضبط
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر میلہ کی ہدایات پر سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں نے۔۔۔
ایل پی جی ری فلنگ و آئل کے غیر قانونی کاروبار پرکارروائی کے دوران توکل گیس سنٹر نواں لاہور، میاں گیس شاپ اور حق باہو گیس سنٹر نواں لاہور کو غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کرنے پر سیل کر دیا ، جبکہ موقع سے سامان بھی ضبط کر لیا گیا، تینوں افراد کے خلاف تھانہ نواں لاہور میں مقدمات درج کرا دیئے گئے ،سول ڈیفنس آفیسر محمود گل نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے غیر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔