صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ملزم کو گرفتار

صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں  دینے پر ملزم کو گرفتار

ماموں کانجن( نمائندہ دنیا )صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

نواحی گاؤں 508گ ب کے رہائشی نے مقامی صحافی رائے تجمل مارتھ کی جانب سے نوجوان کو تشدد کرنے کا معاملہ ہائی لائٹ کرنے پر موبائل فون اور سوشل میڈیا وٹس ایپ گروپوں میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر ڈی ایس پی اعجاز بٹ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود نے کاروائی کرتے ہوئے دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں