سمندری:کار اور کیری ڈبہ میں تصادم ، دو جاں بحق

سمندری:کار اور کیری ڈبہ میں تصادم ، دو جاں بحق

کارسوار اشرف اور راہگیر صبا دم توڑ گئے ، غزالہ شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

سمندری(نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کے ایریا466 بائی پاس چوک کے قریب کار اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم سے دو افراد جاں بحق ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں تو انکی زد میں آکر راہگیرخاتون 26سالہ صبا زخمی ہونے سے بعدازاں موقعہ پر ہی دم توڑ گئی جبکہ کار سوار خاتون 50سالہ غزالہ اور ایک شخص زخمی ہوئے زخمی شخص 51سالہ اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں