ملزموں نے باپ بیٹے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ملزم ناظم آباد میں جاوید اقبال اوراسکے بیٹے کودھمکیاں دیکرفرار،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)باپ بیٹے کو قابو کرکے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ناظم آباد کے قریب جاوید اقبال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ۔