موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ قتل کرڈالا
ضلع بنوں کے رہائشی شاہزیب گل پر پر چک نمبر671گ ب کے قریب فائرنگ
پیرمحل(نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ قتل کرڈالاملزمان فرار مقدمہ درج شاہزیب گل سکنہ تحصیل و ضلع بنوں کا رہائشی جوموٹر سائیکل پر چک نمبر671گ ب بھسی روڈ پرجا رہا تھا کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیااطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چوہدری منیر نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا پولیس کا کہنا ہے مقتول پر لڑکی اغوا کا مقدمہ تھانہ میرا خیل ضلع بنوں میں درج ہے فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ظاہر ہورہا ہے ڈی پی او ٹوبہ اخلاق اللہ تارڑ اور ایس پی انویسٹی گیشن فضل عباس بھی موقع پر پہنچ گئے جائے ڈی پی او ٹوبہ کا کہنا ہے ملزموں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔