ضلع جھنگ میں یوم علی ؓ کے جلوسوں مجالس کے انتظامات مکمل
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ کی ہدایات پر 21رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے موقع پر ضلع بھر میں جلوسوں اور مجالس کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
اس سلسلہ میں جلوسوں کے روٹس کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ کا کہنا ہے کہ جلوسوں کے راستوں میں موجود رکاوٹیں، ملبہ، ریت، سیمنٹ، بجری اور دیگر مواد ہٹا دیا گیا ہے جبکہ مین ہولز کی مرمت اور صفائی ستھرائی بھی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔