ڈی پی اوٹوبہ کاتھانہ اروتی کا دورہ ،ہدایات جاری
پیرمحل،سندھیلیانوالی(نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر) ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اخلا ق اللہ تارڑ کا تھانہ اروتی کا دورہ بلڈنگ مال خانہ حوالات کو چیک کیا۔۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلا ق اللہ تارڑ نے تھانہ اروتی کا دورہ کرکے فرنٹ ڈیسک، مالخانہ تھانہ اور حوالات کو چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ اروتی کو زیر تفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیا۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست بالکل برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران و ملازمین دوران ڈیوٹی اور تھانہ آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔