اسسٹنٹ کمشنر کی زیرصدارت یوم علیؓ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر کی زیرصدارت یوم  علیؓ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

پیرمحل(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل زاہد اقبال کی زیر صدارت یومِ شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے امن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

ڈی ایس پی پیرمحل میاں منیر ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاطمہ سیلم ، فنانس آفیسر ڈاکٹر عمیر رضا، ایم ایس ڈاکٹر مزمل ، ایس ڈی او ساجد بشیر ، مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل میاں طارق، جنرل سیکرٹری انجمن حسینیہ لیاقت شاہ ،ممبران امن کمیٹی مولانا عبداللہ چشتی، مفتی عابد فرید، مولانا منظور صفدر ، میاں اسد حفیظ صدر پریس کلب ودیگرنے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر زاہد اقبال نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے الرٹ رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں