ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی وارڈ قائم ، ایم ایس کا دورہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈینگی کے ممکنہ خطرات پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی وارڈ قائم ، ایم ایس ڈاکٹر جعفر نے وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایات جاری کرتے کہا کہ کسی بھی ہنگامی یا ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہا جائے اور ڈینگی کے مریضوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے ۔بعد ازاں انہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔