کپاس کی اگیتی کاشت پر اجلاس ، ضلع جھنگ میں 35 ہزار ایکڑ کاہدف مقرر
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کپاس کی اگیتی کاشت پر اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جھنگ نے شرکا کو کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے مقرر کردہ اہداف اور ان اہداف کے حصول کیلئے محکمانہ حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں 35 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں کو بیج، کھاد اور زرعی ادویات مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مقررہ ہدف بروقت حاصل کیا جا سکے ۔