اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کی زیر صدارت یوم علی ؓ کے انتظامات کا جائزہ
کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی زیر صدارت یومِ شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر، چیف آفیسر علی رضا، تحصیلدار حافظ شکیل، ایس ایچ او سٹی سمیت امن کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر صفائی لائٹنگ اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے الرٹ رہیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں ۔