پولیس نے چھ خانہ بدوشوں کو مزاحمت کے بعد گرفتارکر لیا

 پولیس نے چھ خانہ بدوشوں کو مزاحمت کے بعد گرفتارکر لیا

پکڑے گئے ڈکیت گینگ میں خواتین بھی شامل ، وارداتو ں میں ملوث :پولیس

ماموں کانجن( نمائندہ دنیا )ماموں کانجن پولیس نے چار خانہ بدوش مردوں اور دو خواتین کو مزاحمت اور تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق چار مرد اور دو خواتین موٹر سائیکل رکشہ پر رکشہ پر جارہے تھے جنہیں اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں مزاحمت کرتے ہوئے رکشہ بھگا دیا تو اہلکاروں نے تعاقب کرکے دو مردوں کو پکڑ لیا اس دوران ایک گھرمیں گھس کر غلطی سے ایک اور شہری بھی پکڑنے کے بعد چھوڑ دیاجبکہ دیگر کو بعد میں پکڑ لینے کی اطلاع ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے پولیس کے مطابق یہ چھ رکنی ڈکیت گینگ ہے خواتین دن میں گھروں میں گھس کر گھر کا جائزہ لیتی ہیں اور مرد رات کو ان گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں ذرائع کے مطابق دران مزاحمت مبینہ ڈکیتوں نے کانسٹیبل پر ہاتھ اٹھانے کے علاوہ فائرنگ بھی کی مگر پولیس نے اسکی تصدیق نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں