ضلع میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح :ڈی پی او

ضلع میں امن و امان کا قیام  اولین ترجیح :ڈی پی او

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی اواخلاق اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔۔۔

جبکہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کااظہار صحافیوں کے ساتھ تعارفی ملاقات پر کیا ،اس موقع پر ضلعی پولیس کے ترجمان سب انسپکٹر عطا اﷲ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں