صحافیوں کی ایس ایچ او سے امن و امان پر ملاقات

صحافیوں کی ایس ایچ او  سے امن و امان پر ملاقات

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شورکوٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران اور ممبران نے تھانہ شورکوٹ سٹی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر حافظ عبداﷲ جپہ سے ملاقات کی۔

باہمی امور اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایس ایچ او نے یقین دہانی کروائی کہ عیدکے موقع پر بازاروں اور اہم مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ا س موقع پر سینئر صحافی رائے ایاز اکبر، رانا شبیر، شہزاد چوہدری، رجب بھٹی، ناصر محمود غزنوی، سردار قاسم ، ذیشان حیدر اور منظور الحسن سیال بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں