حضرت علی ؓ کی شہادت حق پر قائم رہنے کادرس دیتی :قاری ندیم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صاحبزادہ قاری احمد فیض گولڑوی کی زیر صدارت جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے سٹیشن میں ماہانہ درسِ قرآن و حدیث شریف بعنوان شہادتِ علی المرتضیٰ شیرِ خدا رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کانفرنس ہوئی۔
مولانا قاری ندیم سیالوی نے خطا ب میں کہا کہ حضرت علی ؓکی زندگی امت مسلمہ کے لیے عدل، شجاعت، علم اور تقویٰ کا عظیم نمونہ ہے ، حضرت علیؓ نے ہمیشہ حق و صداقت کا علم بلند رکھا اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، انکی شہادت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ مسلمان ہر دور میں حق، انصاف اور دین کی سربلندی کیلئے ثابت قدم رہیں۔