ڈی پی او جھنگ کا تھانہ اٹھارہ ہزاری اور کوٹ شاکر کا دورہ
جھنگ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا رات گئے تھانہ اٹھارہ ہزاری اور تھانہ کوٹ شاکر کا اچانک دورہ ،مختلف امور کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او نے حوالاتیوں کے ریکارڈ، تھانے کی صفائی اور فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی پینڈنگ درخواستوں کا معائنہ کیا۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبلز کی حاضری اور ذمہ داری کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسر دیانتداری، محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں ضلع جھنگ کو جرائم سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔