واٹر لیبارٹری نے 3نہروں سے پانی کے نمونے لئے

واٹر لیبارٹری نے 3نہروں سے پانی کے نمونے لئے

نہروں میں مکس ہونیوالے گندے پانی کی جانچ پٹرتال کی جائے گی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری منسٹری آف واٹر ریسورسز کی ہدایت پر واٹرکوالٹی لیبارٹری نے رکھ برانچ کینال، جھنگ برانچ کینال اور گوگیرہ کینال سے پانی کے نمونے جمع کئے ۔پانی کے نمونہ جات کے ہر قسم کے ٹیسٹ کئے جائیں گے تاکہ نہروں میں مکس ہونے والے کسی بھی قسم کے گندے پانی کا اندازہ ہوسکے ۔پانی کے نمونہ جات نیشنل واٹر کوالٹی لیبارٹری اسلام آباد روانہ کردیئے گئے ۔واٹر کوالٹی لیبارٹری الیکشن کمیشن آفس جڑانوالہ روڈکے قریب واقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں