ٹھیکریوالا:ستھرا پنجاب پروگرام ،صفائی کے دعوے بے نقاب
گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے رہنا معمول ،صفائی کرانے کامطالبہ
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)یونین کونسل 167 چک 64 ج ب میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے دعوے دھرے رہ گئے ۔گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے رہنا معمول بن چکا جس سے رہائشی کرب میں مبتلا ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث گلیوں اور سڑکوں کے کنارے کچرا جمع ہو چکا ہے جبکہ عملہ صفائی کئی کئی ہفتوں تک کوڑا کرکٹ اٹھانے ہی نہیں آتا کوڑے کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کے باعث شدید مشکلات اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
مقامی شہریوں جاوید منور انصاری،عبدالرزاق قادری، شکیل انصاری، رائے جہانزیب خاں،رانا اعجاز، عثمان جٹ، شہباز صنم،ماسٹر نسیم ذوالفقار اور دیگر نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،اسسٹنٹ کمشنر صدر،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل 167چک 64 ج ب میں صفائی کے نظام کو فوری بہتر بنایا جائے صفائی عملہ کی کمی اور روزانہ کی بنیاد پر علاقوں سے صفائی کیلئے ایریا انچارجز و عملہ کو پابند کیا جائے ۔