پریس کلب چنیوٹ کاالیکشن،شاہد محمود گروپ کامیاب

 پریس کلب چنیوٹ کاالیکشن،شاہد محمود گروپ کامیاب

نومنتخب باڈی کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کو صحافیوں کا فعال پلیٹ فارم بنانے کاعزم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)چنیوٹ کے انتخابات میں چوہدری شاہد محمود گروپ نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب، یونین آف جرنلسٹس اور مجلسِ عاملہ کے تمام 25 عہدوں پر شاہد محمود گروپ کے امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ شاہد محمود صدر جبکہ ملک محمد علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ دیگر منتخب عہدیداران میں اورنگ زیب ملک سینئر نائب صدر، اعجاز قاسمی نائب صدر، مدثر کاظمی نائب صدر، طلحہ شبیر جوائنٹ سیکرٹری،عامر صدیقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات،ناصر چوہدری فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر خالد صدر یونین آف جرنلسٹس، جمال عبدالناصر سینئر نائب صدر یونین آف جرنلسٹس، ڈاکٹر طاہر رشید سیال جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس اور عثمان اعوان چیئرمین مجلس عاملہ منتخب ہوئے۔

نتائج کے اعلان پر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی، مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ نو منتخب صدر شاہد محمود اور جنرل سیکرٹری ملک محمد علی نے کہا کہ پریس کلب کی ترقی، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کو صحافیوں کا فعال پلیٹ فارم بنانے کے لیے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں