فتنہ الخوارج اور ایران پر جارحیت کیخلاف اظہار یکجہتی ریلی
ہر پاکستانی فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا :آزاد علی تبسم
چک جھمرہ(نامہ نگار)فتنہ الخوارج اور اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر جارحیت کیخلاف پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز میونسپل کمیٹی سے کیا گیا۔ مین بازار سے ہوتی ہوئی ٹیلیفون ایکسچینج پر اختتام پزیر ہوئی جسکی قیادت ایم پی اے آزاد علی تبسم نے کی۔ ریلی میں سی او میونسپل کمیٹی ظفر چٹھہ، عرفان، ایم سی کا عملہ، مسلم لیگ ن کے عہدیداران، افتخار گھمن، ملک زاہد، عمر لیاقت چٹھہ، رانا جاوید منج، ملک افتخار، 1122 کا عملہ اور تاجر برادری نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد امریکہ انڈیا اور اسرائیل کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آزاد علی تبسم نے کہا فتنہ الخوارج افغانستان کے خلاف پاک فوج نے جس طرح جرت مندانہ جذبہ کے ساتھ ا کو اسکی اوقات یاد کروائی ہے اس پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج سلامت ہے تو پاکستان سلامت ہے ۔ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والا ہر پاکستانی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ آخر میں ملکی سالمیت، اور پاک فوج کے لیے دعا کی گئی۔