وفاقی وزیر احسن اقبال سے کاشف نواز رندھاوا ودیگرکی ملاقات

وفاقی وزیر احسن اقبال سے کاشف نواز رندھاوا ودیگرکی ملاقات

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے خطے میں کشیدگی کم کرنے امن و استحکام کیلئے سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

 وہ مدینہ منورہ میں الوفا فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے چیئرمین الوفا فاؤنڈیشن چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی قیادت میں ان سے ملاقات کی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے تحت دفاعی اقدامات کر رہے ہیں وفد میں رانا اشرف،حافظ شفیق کاشف زوہیب شہزاد کھوکھر بھی موجود تھے ۔کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات اور سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے دونوں برادر اسلامی ممالک کے لازوال مثالی تعلقات سے نجی شعبہ بھرپور فائدہ اٹھاے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں