یوم ِخواتین:جی سی ویمن یونیورسٹی میں آرٹ نمائش
ہن نہ رہیا ہنیرا نمائش خواتین کی طاقت، حوصلے ،امید کی علامت:کمشنر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے عالمی یوم ِخواتین کی مناسبت سے دو روزہ آرٹ نمائش \'\'ہن نہ رہیا ہنیرا\'\' کا افتتاح کیا گیا۔نمائش میں جی سی ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ کے تخلیق کردہ فن پارے پیش کئے گئے ۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور اور وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے نمائش کا افتتاح کیا۔کمشنر نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
آرٹ ایک طاقتور ذریعہ اظہار ہے جو معاشرتی شعور اجاگر کرنے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔کمشنر نے جی سی ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ کے تخلیق کردہ فن پاروں کو سراہااورکہا کہ ایسی نمائشیں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔عالمی یوم خواتین ہمیں خواتین کی جدوجہد،کامیابیوں اور معاشرے میں انکے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔وائس چانسلر نے کہا کہ \'\'ہن نہ رہیا ہنیرا\'\' نمائش خواتین کی طاقت، حوصلے اور امید کی علامت ہے ۔