حضرت علیؓ کا دورِ مسلم حکمرانوں کے لیے مینارِ نور : آصف قادری

حضرت علیؓ کا دورِ مسلم حکمرانوں کے لیے مینارِ نور : آصف قادری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) حضرت علی رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت مسلم حکمرانوں کے لیے مینارِ نور کی حیثیت رکھتا ہے ۔

آپؓ نے تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ اور فروغِ اسلام کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دیں۔ آپؓ کی ذات ایک ایسے روشن مینار کی مانند ہے جس کی شعاعوں سے مشرق و مغرب منور ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر اور ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف قادری اور پیر سید نثار علی شاہ نے سیدنا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے موقع پر جامع مسجد غوثیہ اسلام نگر میں منعقدہ 21ویں سالانہ ‘‘محفلِ پاک’’ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ بیک وقت صحابیِ رسول، اہلِ بیت، خلفائے راشدین اور پنجتنِ پاک میں شامل ہیں۔ آپؓ نے اپنے دورِ خلافت کے آغاز پر پیدا ہونے والے فتنوں اور سازشوں کا جرأت، استقلال اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا جو رہتی دنیا تک امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ کو بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا اور نبی کریم ﷺ نے دنیا و آخرت دونوں جگہ آپؓ کو اپنا بھائی قرار دیا۔ جنگِ خیبر میں آپؓ نے شجاعت و بہادری کی بے مثال مثالیں قائم کیں جن کا ذکر ہمیشہ زندہ رہے گا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں