اسلحے کی نمائش ،ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر شہریوں کے لئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔