دوران ملازمت کمپنی کی بھاری مالیت کی رقم خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملزم نے کمپنی کی بھاری مالیت کی رقم خوردبرد کرلی۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی حسن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے دوران ملازمت مختلف اوقات میں کسٹمرز سے حاصل کی گئی بھاری مالیت کی رقوم کمپنی اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بجائے مبینہ طور پر خورد برد کرتے ہوئے اسے نقصان کا شکار بنا دیا۔