ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ فوکل پرسن/ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ طارق محمودنے امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

دورہ کیے گئے مراکز میں جی ای ایس ایم سی جڑانوالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 جڑانوالہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اواگت اور گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول PC-1 فیصل آباد شامل تھے ۔انہوں نے پرچے کے آغاز سے قبل، دورانِ امتحان اور پیپرز کی پیکنگ کے مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی عمل کو منظم اور شفاف پایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں