سابقہ رنجش ، شہری کو چاقو کے وار کرکے لہو لہان کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے لہو لہان کر دیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سدھو پورہ میں عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے چچا کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ تیز دھار چاقو کے وار کرتے ہوئے لہولہان کر دیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔