ون وے قوانین کی خلاف ورزی کر نے والا پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔