اقدام قتل کے مقدمہ میں چار سال سے مفرور اشتہاری گرفتار
سمندری (نمائندہ دنیا)تھانہ ترکھانی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں چار سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔
سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ترکھانی عمران جاوید نے پولیس فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد4سال سے روپوش ملزم عظیم کو گرفتار کر لیا ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کرکے فرار ہو گیا تھا۔