مخالفین نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مخالفین نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

نصرت اپنے گھر میں مو جود تھی ملزموں نے دھاوا بول دیا ، دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے محلہ فاروق آباد میں نصرت نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود افراد کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں