عیدالفطر:مستحقین میں خوشیاں بانٹنا حقیقی مقصد ، جمعیت اہلحدیث

عیدالفطر:مستحقین میں خوشیاں بانٹنا حقیقی مقصد ، جمعیت اہلحدیث

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے کہا ہے کہ۔۔۔

عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ غریب، نادار، یتیم اور مستحق افراد میں خوشیاں بانٹنا ہی عید کا حقیقی مقصد ہے ۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو خوشی کے مواقع پر باہمی تعاون اور ایک دوسرے کی ضروریات کا خیال رکھنے کی تعلیم دیتا ہے ، لہٰذا معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہم سب کی اسلامی، اخلاقی اور ملی ذمہ داری ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں مزدور طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو چکا ہے ، ایسے حالات میں صاحبِ حیثیت افراد اور مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر مستحقین کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی عزت و وقار کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر عالم اسلام خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی، اور ایران پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا بھی ضروری ہے ۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں، تاہم پاکستان کی قیادت اور پاک فوج کی صلاحیتوں کے باعث دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں