اغوا کے واقعات ،چار افراد غائب، پولیس تلاش میں مصروف

اغوا کے واقعات ،چار افراد  غائب، پولیس تلاش میں مصروف

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے الزامات کے تحت پولیس نے پانچ نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔

گلگشت پولیس کو سعدیہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی فاطمہ گھر سے باہر گئی تھی، جسے ملزم دل آویز اغوا کر کے فرار ہوگیا۔صدر جلالپور پولیس کو عبدالکریم نے اطلاع دی کہ ملزم دلشاد، سلطان، مختیار اور زہرہ مائی ان کی بھتیجی نادیہ کو اغوا کر کے لے گئے ۔صدر شجاع آباد میں عمران نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے ان کی ہمشیرہ ارم کو اغوا کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں