دوران رمضان بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا وعدہ پورا کیا،آ ئیسکو چیف

  دوران رمضان بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا وعدہ پورا کیا،آ ئیسکو چیف

عیدالفطر کی تعطیلات میں بھی بجلی کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئیگی، انجینئر خالد محمود

  اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر خالد محمود نے کہا ہے کہ دوران رمضان بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا ہے ، عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بھی بجلی کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئیگی، اس سلسلے میں آئیسکو افسران و عملے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے روزے کے باوجود بہترین انداز میں اپنے فرائض منصبی ادا کئے ۔ انہوں نے بتایا کے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر ہم نے بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ کمپلینٹ دفاتر میں سٹاف 24 گھنٹے متحرک رہے گا۔ صارفین شکایات کے اندراج کیلئے متعلقہ ایس ڈی او کمپلینٹ دفاتر، ہیلپ لائن نمبر118، ایس ایم ایس سروس 8118، کمپیلنٹ اور مانیٹرنگ سیل کے نمبرز051-9252933-4 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں