بیرون ملک میٹرک امتحانات ری شیڈول ہونیکا امکان

 بیرون ملک میٹرک امتحانات ری شیڈول ہونیکا امکان

خطے کی صورتحال کے پیش نظربیرون ملک امتحانات مؤخرہو سکتے ، فیڈرل بورڈ

  اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل بورڈ نے بیرونِ ملک امتحانات سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے خطے میں جنگی صورتحال اور غیر یقینی حالات کے باعث وفاقی بورڈ کے زیر انتظام ایس ایس سی کے 2026 کے امتحانات 31 مارچ سے شیڈول ہیں تاہم سکیورٹی صورتحال برقرار رہی تو بیرونِ ملک امتحانات مؤخر کیے جا سکتے ہیں۔ امتحانات عیدالفطر کے بعد دوبارہ شیڈول کیے جانے کا امکان ہے ۔ وفاقی تعلیم بورڈ نے خلیجی ممالک میں سکیورٹی صورتحال اور ممکنہ جنگی خدشات کے پیش نظر بیرونِ ملک منعقد ہونے والے ثانوی تعلیمی سرٹیفکیٹ سال 2026 کے امتحانات کے شیڈول پر نظرِ ثانی کا عندیہ دیا ہے ۔ بدھ کو تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک ایس ایس سی امتحانات اگر سکیورٹی صورتحال برقرار رہی تو مؤخرکیے جا سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں