مالی شمولیت کیلئے روڈا، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک میں معاہدہ

  مالی شمولیت کیلئے روڈا، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک میں معاہدہ

شراکت داری کا مقصد راوی سٹی کو مکمل طور پر کیش لیس ماڈل شہری مرکز بنانا

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے 93 دیہات میں ڈیجیٹل مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ تقریب لاہور میں روڈا کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی ۔ ایم او یو پر دستخط ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف بزنس آفیسر شہزاد خان اور روڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن بریگیڈیئر (ر) بختیار اکرم نے کیے ۔ اس اہم شراکت داری کے تحت، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اور RUDA وزیر اعظم کے کیش لیس پاکستان پروگرام پر مشترکہ طور پر کام کر یں گے جس کا مقصد راوی سٹی کو مکمل طور پر کیش لیس ماڈل شہری مرکز بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں