نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
چیئر مین سی ڈی اے کا منصوبہ کا دورہ ، تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا ،متعلقہ افسران نے منصوبے میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبہ میں 9 منزلوں پر مشتمل عمارت کی تعمیر شامل ہے جس میں سے 8 منزلوں کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی عمارت کے 9ویں منزل پر تعمیراتی کام رواں ماہ مکمل کرلیا جائیگا۔ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے عمارت کے فنشنگ اور تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی کیساتھ سے جاری ہے ۔ محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا بجلی، پانی اور دیگر ٹریننگ کی سہولیات کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔