چنیوٹ :پولیس اہلکاروں کے مثبت رویوں کیلئے تربیتی ورکشاپ

 چنیوٹ :پولیس اہلکاروں کے مثبت رویوں کیلئے تربیتی ورکشاپ

چنیوٹ :پولیس اہلکاروں کے مثبت رویوں کیلئے تربیتی ورکشاپسینئر پولیس افسروں ، مذہبی علما اور ڈاکٹرز نے مختلف پہلوؤں پر لیکچر دئیے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کے عوام کے ساتھ مثبت رویوں کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ڈی پی او آفس میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے دوران پولیس اہلکاروں کو مثبت رویے کے حوالے سے لیکچر دیے جا رہے ہیں، جبکہ انہیں شہریوں کے ساتھ برتاؤ سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ میں سینئر پولیس افسروں ، مذہبی علما اور ڈاکٹرز نے پولیس اہلکاروں کو مختلف پہلوؤں پر لیکچر دئیے ۔ اس موقع پر اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ پولیس اسٹیشنز اور دفاتر میں آنے والے شہریوں کو سلام، سر اور میڈم کہہ کر خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ تمام پولیس افسران خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اور شہریوں کی عزت و احترام کا خاص خیال رکھا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں