سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ بنانے کیلئے درخواست دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہورہائیکورٹ ، سکولوں کے باہر ٹریفک جام اور حادثات کا معاملہ ،سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ بنانے کیلئے درخواست دائر، وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ سکولوں کے باہر سڑک پر زیبرا کراسنگ نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے۔
سکولوں کے باہر ٹریفک جام رہتی ہے اور ماحولیاتی آلودگی بڑھ گئی ہے ، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اعلان کیا تھا ،سکولوں کے باہر سڑک پر زیبرا کراسنگ بنائی جائیگی، زیبرا کراسنگ نہ بنانے سے مسائل بڑھ رہے ہیں، استدعا ہے کہ محکمہ تعلیم کو سکولوں کے باہر سڑک پر زیبرا کراسنگ بنانے کا حکم دیا جائے ۔