کمشنر کا ڈسکہ میں تحصیل ہسپتال ، ریڑھی بازار کا دورہ
پٹرول کی قلت پیدا کر نے کی کو شش کو برداشت نہیں کیا جائیگا :نوید شیرازی
ڈسکہ(نامہ نگار ) کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے ڈسکہ کا دورہ کیا تاکہ عوامی سہولیات اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی اور اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر بھی ہمراہ تھیں۔کمشنر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ میں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ کمشنر نے ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی، ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام ریڑھیوں کے لئے یکساں اور خوبصورت ڈیزائن متعارف کر ایا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو۔کمشنر گوجرانوالہ نے مختلف پٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے پٹرول کے سٹاک، مقدار اور معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نگرانی کا نظام موثر بنایا جائے ۔