پاک افغان جنگ بندی میں توسیع ناگزیر ، مفتی منیب الرحمن

پاک افغان جنگ بندی میں توسیع ناگزیر ، مفتی منیب الرحمن

علماء، مذہبی قائدین قومی مفادات کو ہر چیز پر مقدم رکھیں، خیرالمدارس کا دورہ

ملتان (کرائم رپورٹر) صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مولانا مفتی منیب الرحمن نے جامعہ خیر المدارس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مہتمم جامعہ اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب مہتمم مولانا احمد حنیف جالندھری بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران دینی مدارس کو درپیش مسائل، ملکی و عالمی حالات اور پاک-افغان جنگ بندی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مدارس کی آزادی، رجسٹریشن اور دیگر مسائل پر مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔مولانا مفتی منیب الرحمن اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے حکومت پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور دانشمندانہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مذہبی قائدین پر زور دیا کہ قومی مفادات کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں