ٹریفک حادثات :نامعلوم خاتون جاں بحق‘ دو افراد زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ سنانواں اور دائرہ دین پناہ کے علاقوں میں دو افسوسناک حادثات پیش آئے۔۔
، جن میں ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔ پہلے واقعہ ہیڈ محمد والا ٹی پی لنک روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ایک نامعلوم خاتون کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گء،لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔