پیپلز پارٹی لاہور کے عہدیداروں کوفارغ کرنے کی وارننگ
لاہور (یاسین ملک )پیپلزپارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کی اہداف پورے نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں فارغ کرنے کی وارننگ دے دی۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے بھی اہداف پورے نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں فارغ کرنے کی اجازت دے دی،تمام ٹاؤنوں کے عہدیداروں کو بذریعہ خطوط اور زبانی وارننگ دی گئی،خطوط جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ڈاکٹر عائشہ شوکت نے جاری کئے ،تمام ٹاؤنوں کے عہدیداروں کو اہداف بھی تفویض کر دئیے ، فیصل میر نے 28 مارچ کو تمام ٹاونوں کی میٹنگ طلب کر لی۔