سدھار میں پیرا فورس کا کریک ڈاؤن، دکانداروں پر جرمانے نان کسٹم سگریٹ ضبط

سدھار میں پیرا فورس کا کریک  ڈاؤن، دکانداروں پر جرمانے   نان کسٹم سگریٹ ضبط

پینسرہ (نمائندہ دنیا)سدھار میں پیرا فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کر دیے اور غیر قانونی اشیاء قبضے میں لے لیں۔

قبرستان روڈ پر کارروائی کے دوران نقشبندی پورٹر کو 15 ہزار، لاہوری ناشتہ سینٹر اور پیزا اسٹال کو 10، 10 ہزار، قاسم ریاض دودھ دہی سینٹر اور آئس کریم فروش کو 10، 10 ہزار جبکہ حمید بیکری کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ بابر پان سگریٹ فروش سے نان کسٹم سگریٹ بھی قبضے میں لے لیے گئے ۔مزید کارروائی کے دوران ٹھیکریوالا کے علاقے سے بھی لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں