وزیرآباد :ریلوے پولیس نے ٹرین میں رہ جانے والا قیمتی بیگ مالک کے حوالے کر دیا

وزیرآباد :ریلوے پولیس  نے ٹرین میں رہ جانے والا قیمتی  بیگ مالک کے حوالے کر دیا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرآباد ریلوے پولیس نے فرض شناسی، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دورانِ سفر ٹرین میں رہ جانے والا ہزاروں روپے مالیت کا بیگ تلاش کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

کراچی سے علی پور چٹھہ آنے والے عبدالغفور کے اہل خانہ کا ایک بیگ علی پور چٹھہ ریلوے سٹیشن پر اترتے وقت غلطی سے رحمان بابا ایکسپریس کی اپ ٹرین نمبر 47 کی کوچ نمبر 3میں رہ گیا تھا۔ بیگ میں شادی کی تقریب کیلئے تیار کیے گئے عروسی کپڑے ، زیورات، میک اپ اور دیگر ضروری سامان موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...